Live Updates

روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی، ڈپٹی کمشنرقصور کاہوٹلز اور تندوروں کا اچانک دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 12:54

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، تندوروں اور ہوٹلز پر روٹی اور نان کی قیمت اوروزن کو چیک کیااور شہریوں سے نان اور روٹی کی مقرر کردہ قیمت پر دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر روٹی کی قیمت چار روپے کم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر ضلع میں روٹی کی سرکاری ریٹ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرقصورنے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تندوروں اور ہوٹلز کی چیکنگ کر رہے ہیں۔روٹی اور نان زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات