سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع

اسرائیل مخالف حملوں کو روکنے میں سعودی شرکت کی بات نہیں کی گئی،عرب ٹی وی سے گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
․ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) باخبر ذرائع نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں کسی بھی سعودی شرکت کی تردید کردی ہے۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ نہیں ہے جس نے حالیہ حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کے بارے میں بیانات شائع کیے ہوں۔ ایران نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کے خلاف حملے کئے تھے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے بیانات شائع کیے اور انہیں ایک سرکاری سعودی ویب سائٹ سے منسوب کیا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے ایرانی حملوں کے تناظر میں حالیہ دفاعی اتحاد میں حصہ لیا ہے۔ تیرہ اپریل کی شام ایران نے اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے تھے۔ تہران نے اشارہ کیا کہ حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 99 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک دیا اور ان حملوں سے نیواتیم ایئر بیس کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔