لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب مستعفی ہو گئے

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ اور لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن (یو این ایس ایم آئی ایل ) کے سربراہ عبدالٰہی باثيلی نے استعفیٰ دے دیا ۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کو بھجوا دیا ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پریس آفس نے تصدیق کی کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے عبدالٰہی باثيلی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ پریس آفس نے کہا کہ سیکرٹری جنرل یو این ایس ایم آئی ایل کی قیادت اور لیبیا میں امن اور استحکام کی بحالی کی کوششوں کے لیے عبدولے باتھیلی کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے لیبیا کی زیر قیادت اور ملکیت والے سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ عبدالٰہی باثيلی کب عہدہ چھوڑیں گے انہوں نے لیبیا کے بڑے رہنمائوں کی طرف سے سیاسی ارادے اور نیک نیتی کی کمی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ اقوام متحدہ ا پنا کام کامیابی سے کر سکے۔ جہاں تک میرا تعلق ہے میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ عبدالٰہی باثيلی کو ستمبر 2022 میں لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ اور لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن (یو این ایس ایم آئی ایل ) کے سربراہ کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا ۔ ■\932

متعلقہ عنوان :