ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت کے نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انسدادِ پولیو مہم 29 اپریل بروز سوموار سے سات روز تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ٹیمیں اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات ، بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر دورہ کر کے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو انسدادِ پولیو کی ویکسین ضرور پلائی جائے اور انہیں مہم سے متعلقہ دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔