پی بی 51چمن کے12پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہوگی‘ عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل ،الیکشن کمیشن

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن سے کامیاب ہونے والے سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے کے 12 پولنگ سٹیشنز 56،57، 61، 62، 79، 89، 90، 91، 95، 106، 129، 130 پر21 اپریل کو ری پولنگ ہوگی۔