برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل آمد متوقع

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل آمد متوقع ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون غزہ میں امداد بڑھانے، یرغمالیوں کی رہائی اور ایرانی حملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔