دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بند کرنا پڑ گیا

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سے دبئی کے شیخ زاید روڈ کو بند کرنا پڑ گیا، ٹریفک جام سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔