Live Updates

وزیراعلی پنجاب کا ہر تنور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر آویزاں کرنے کا حکم

بینر کے ڈیزائن اور تحریر کی منظوری ،آئندہ 24 گھنٹوں میں ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

وزیراعلی پنجاب کا ہر تنور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر آویزاں کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ہر تنور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر نمایاں کرکے لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے روٹی ، نان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بینر کے ڈیزائن اور تحریر کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہدایات پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ 24گھنٹوں تک ہر نان بائی کی دکان کے باہر واضح نرخوں کے ساتھ بینر آویزاں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبے بھر میں ہر تنور کے باہر بینر آویزاں کیے جائیں گے، جن پر روٹی ، نان کی مقرر کردہ قیمتیں اور وزن کے ساتھ واضح طور پر لکھی جائیں گی۔ مریم نواز نے ہدایت دی کہ ضلع کا شکایت نمبر بھی بینر پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے نام کے ساتھ لکھا جائے۔

تنور کے باہر لگانے کے لیے منظور کیے گئے بینر کے رنگ، صوبائی حکومت کا لوگو، وزیراعلی کی تصویر اور تحریری متن کو تبدیل نہ کرنے کے ساتھ مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی ہر تحصیل میں کم از کم 3نان شاپس کے باہر آویزاں بینر کی تصاویر وزیر اعلی ہاس بھجوائی جائیں اور پنجاب بھر میں بینرز آویزاں کر کے واضح تصویر کل شام تک شئیر کی جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات