قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 2 مئی کو منعقد ہو گا

بدھ 17 اپریل 2024 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 2 مئی ہو گا۔جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں کریں گے۔ اجلاس میں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کو منعقد کروانے کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی سترہ ، سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، ایلیٹ اکیڈمی، کائوسمپولیٹن روز اکیڈمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 جون کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 30 جون کو منعقد ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔