ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 17 اپریل 2024 14:45

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 600 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق  ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ