9 مئی کے کیسز عنقریب منطقی انجام تک پہنچیں گے،عطاءتارڑ
سعودی عرب کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا ، جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے،پریس کانفرنس سے خطاب
فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 15:23
(جاری ہے)
کل سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئے ہیں، ہم سعودی وفد کے شکر گزار ہیں، ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنری، ٹورزم کے بہت سے معاملات زیر بحث آئے جنہیں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اعلی سظح کا وفد بھی آئے گا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہوگی۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ایک نجی سیکٹر کا بھی وفد آئندہ چند دنوں میں پاکستان آئے گا، ان کے دورہ کو سہولت دی جائے گی اور جب وہ ہمارے سیکٹرز کے ساتھ کام کریں گے تو یہ معیشت کیلئے بڑا قدم ہوگا۔ یہ ہمارے لئے خوش قسمتی بھی ہے، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کیلئے اپنے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔حکومت میں آتے ہی معیشت کیلئے کئے گئے فیصلے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی پذیرائی ہوئی، ایک جوہری ریاست ہونا بڑی بات ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی آبی ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن کا پہلا جلسہ ناکام تھااور وہاں جو تقریریں ہوئیں اس سے لگتا ہے کہ یہ کمپنی چلنے والی نہیں ۔ پی ٹی آئی اپنی ہی صفوں میں اتحاد پیدانہ کرسکی ، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن ہمارا ساتھ دے لیکن " میں نا مانوں" کی سیاست نہیں چل سکتی، ان کیسز پر توجہ دیں جو آپ کے رہنما بھگت رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک زور نہیں پکڑ پائے گی، جو سفر ہم نے ترقی کا شروع کیا وہ جاری و ساری رہے گا۔ یہ آپس میں ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں۔ایک دوسرے کی باتوں کورد کردیتے ہیں۔ان میں آپس میں پھوٹ پڑی ہے یہ اپوزیشن کا اتحاد کیا بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.