پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارلیمانی وفد کی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سی پی سی کی وائس منسٹر سن ہا ین سے ملاقات، سی پیک پر گفتگو
پاکستان اور چائنہ ملکر ان ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،پاکستانی حکومت چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے کام کر رہی ہے، سید مرتضیٰ پاکستان کی سیاست میں بینظیر بھٹو کی روشن اور تاریخی مثال کے بعد آصفہ بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کی انٹری خوش آئند ہے،چینی حکام
بدھ 17 اپریل 2024 17:19
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کچھ ملک دشمن عناصر چینی باشندوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ تعلقات خراب ہوں۔
انہوںنے کہاکہ یہ عناصر نہ صرف چائنہ بلکہ پاکستان کی ترقی کے بھی دشمن ہیں،پاکستان اور چائنہ ملکر ان ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،پاکستانی حکومت چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے کام کر رہی ہے۔وائس منسٹر سن ہا ین نے کہاکہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں بینظیر بھٹو کی روشن اور تاریخی مثال کے بعد آصفہ بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کی انٹری خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی ایک مثبت پیغام ہے، مجھے پاکستان کا مستقبل بہت روشن نظر آ رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہت محنتی ہیں،دو طرفہ تعاون کو مزید موثر اور مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں چینی باشندوں کے خلاف دہشتگردی کے افسوسناک واقعات پیش آئے،پاکستانی حکومت چینی باشندوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کچھ عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کوریڈور اہم ہے، سی پیک منصوبہ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چائنہ کو ملکر کام کرنا ہے مسائل کو ملکر حل کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.