شیخوپورہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں کا حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کاروائیاں معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر درجنوں دکانداروں کو جرمانے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 17 اپریل 2024 16:43

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2024ء ) 9 ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ  ڈاکٹر وقار علی خاں کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیوں کی جانب سے معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خوراک سے منسلک 79 کاروبارکا  معائنہ کیا گیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر01 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس سے خوراک کی کوالٹی جانچنے کیلئے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شیخوپورہ میں مختلف جگہوں پر چیکنگ کے دوران 71 ہزار 810 لٹر دودھ کو چیک  کیا گیا۔ دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 100  لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارکدرگی کو سراہتے ہوۓ کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ شہریوں کو صاف  ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ذمہ داری ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری  اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :