اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول،دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کمانڈوز کو تربیت دینے میں مصروف عمل

کمانڈو کورس کے علاوہ سنائپر کورس، آپریشنل ریڈی نیس میکنزم اور اینٹی رائٹ ٹریننگ کا بھی اہتمام

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ٹ*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول، نومبر 2003 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کمانڈوز کو تربیت دینے میں مصروف عمل ، کمانڈو کورس کے علاوہ سنائپر کورس، آپریشنل ریڈی نیس میکنزم اور اینٹی رائٹ ٹریننگ کا بھی اہتمام ، اسکول میں اسالٹ کورس، باکسنگ رِنگ، سکیٹ شوٹنگ، رپیلنگ ٹاور، فائرنگ رینج، اینٹی ٹیررسٹ ٹریننگ کمپلیکس، فائٹنگ اِن بلٹ اپ ایریا کمپلیکس اور 1780 میٹر طویل رننگ ٹریک کی سہولیات دستیاب ۔

(جاری ہے)

رینجرز کمانڈوز کی تربیت کے سلسلے کی ابتدا اینٹی ٹیررسٹ پلاٹون کے قیام کے بعد ہوئی، پہلے تربیتی کورس کا آغاز نومبر 2003 میں لیفٹیننٹ کرنل ہارون شہید کی نگرانی میں کیا گیا، اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول کی بنیاد رینجرز بیٹل اسکول کے نام سے 6 جون 2014 کو "رکھ ٹیڑا" لاہور میں رکھی گئی ، اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے کمانڈوز کو تربیت دی جاتی ہے، کمانڈو کورس کے علاوہ سنائپر کورس، آپریشنل ریڈی نیس میکنزم اور اینٹی رائٹ ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول میں اسالٹ کورس، باکسنگ رِنگ، سکیٹ شوٹنگ، رپیلنگ ٹاور، فائرنگ رینج، اینٹی ٹیررسٹ ٹریننگ کمپلیکس، فائٹنگ اِن بلٹ اپ ایریا کمپلیکس اور 1780 میٹر طویل رننگ ٹریک کی سہولیات دستیاب ہیں، اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول میں اب تک پنجاب رینجرز کے 2360 جوانوں کو عملی ترتیب دی جا چکی ہے ، اس کے علاوہ ایف سی کے 10، پنجاب پولیس کے 30، جیل پولیس کے 161، والڈ سٹی پولیس کے 27 اور کسٹمز کے 32 جوانوں کو بھی دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔