Rپاکستان کی مجموعی برآمدات کا صرف 14.17فیصد

& رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران 7علاقائی ملکوں کو پاکستانی برآمدات میں 20فیصد اضافہ ہوا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

F فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان کی مجموعی برآمدات کا صرف 14.17فیصد ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران 7علاقائی ملکوں کو پاکستانی برآمدات میں 20فیصد اضافہ ہوا، ایرانی تیل کی سمگلنگ سے پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرہ میں ہے جسے روکنے کیلئے سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کو فوری مداخلت کرنا ہو گی۔

یہ با ت فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ایران سے بارڈر کے ذریعے ہونے والی سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے ملحقہ پاکستانی سرحد کے ایک بڑے حصے کو باڑ لگا کے بند کر دیا گیا ہے مگر اس کے باوجود سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بارڈ ر سیکورٹی فورس تعینات ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح باضابطہ لین دین کی نگرانی کیلئے دیگر سرکاری ادارے بھی مشترکہ سرحدی پوسٹوں پر تعینات ہوتے ہیں اس لئے اُن کی اعانت کے بغیر سمگلنگ ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اپنے تھوڑے سے مفاد کیلئے پاکستان میں ہونے والی 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں نے اعلیٰ حکام کو اپنی تشویش اور تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مسلح افواج کو چاہیے کہ وہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فوری اور سخت ترین اقدامات اٹھائیں کیونکہ اس سے ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 6ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی خطرہ میں ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران 7علاقائی ملکوں کو پاکستانی برآمدات میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کی مجموعی برآمدات کا صرف 14.17فیصد ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں باضابطہ علاقائی تجارت کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔