_ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735میگاواٹ تک پہنچ گیا

oصارفین کی تعداد 55ہزارسے بڑھ کر ایک لاکھ 15ہزار سے متجاوز

بدھ 17 اپریل 2024 18:11

(لاہور (آن لائن) بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں سولر کے استعمال میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صارفین تیزی سے سولر بجلی کے نظام کی طرف راغب نظر آرہے ہیں اورصارفین کی تعداد 55ہزارسے بڑھ کر ایک لاکھ 15ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نیٹ میٹرنگ ایک بلنگ مکینزم ہے جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کوسولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پاکستان میں بجلی کی تمام لاگت صارفین کو منتقل کرنے سے فی یونٹ 70روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔مہنگی بجلی اور سولر پینلز کی گرتی قیمتوں کے باعث زرعی ،کمرشل،صنعتی اور گھریلو صارفین سولر سسٹم کی تنصیب کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔