پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

بدھ 17 اپریل 2024 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل ( جمعرات ) سے پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔ ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی کے امکانات ہیں۔ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سمانی بجلی سے بچا کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں۔ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24گھنٹے الرٹ رہے۔ لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں۔