Live Updates

نیب اور چیئرمین نیب پورے لندن پلان کا حصہ ہیں،سابق ڈی جی نیب بریگیڈئیرمصدق عباسی

بدھ 17 اپریل 2024 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) سابق ڈی جی نیب اور مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد مصدق عباسی کا نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ دیئے جانے پر ردعمل میں کہاگیا ہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے مضحکہ خیز موقف اختیار کیا گیا، نیب کا کہنا ہے کہ اگر عدالت چاہے تو کیس بند کرسکتی ہے،پراسکیوشن خود لندن پلان کا حصہ ہے،نیب اور چیئرمین نیب پورے لندن پلان کا حصہ ہیں، بریگیڈیئر مصدق عباسی نے کہاکہ پہلے انکو اور انکے بچوں کو باہر سے بلایا جاتا ہے پھر 1100 ارب روپے کے کیسز میں کلین چٹ دے دی جاتی ہے، 9 مئی کی شروعات بھی نیب نے کی جس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیااور سپریم کورٹ نے اسے غیر قانونی قرار دیا، نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،کابینہ ڈویڑن قانون، سکیشن نمبر 11، نئے، پرانے دونوں قوانین کے مطابق توشہ خانہ سیگاڑیاں اور نوادرات نہیں لی جاسکتی، عمران خان نے 2018 میں جو قانون پاس کیا اسکے مطابق توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کی قیمت 50 کی تاکہ سرکاری خزانے میں پیسہ زیادہ آسکے، نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 25 میں 15 گواہان پیش ہو چکے 10 نے مزید پیش ہونا تھا اور تینوں مجرموں کو سزا ملنی تھی، واضح ہوچکا نیب چوروں کے ساتھ کھڑا ہے، نیب کی ذمہ داری کیس بند کرنا نہیں بلکہ تمام غیر قانونی طریقے سے لئے گئے تحائف اور گاڑیوں کو ریکور کرنا تھی،تمام مجرموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا جنہوں نے توشہ خانہ قانون کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ملک کو نقصان پہنچایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات