آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن لاڑکانہ کے صدر عبدالرؤف دستی کی مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ سے ملاقات

بدھ 17 اپریل 2024 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن لاڑکانہ ڈویژن کے صدر عبدالرؤف دستی نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر صوبہ سندھ سیدذوالفقارشاہ سے کیمپ آفس میں ملاقات کی انہیں لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے آن لائن ٹریڑری ،یکم مئی پر عالمی یوم مزدور کی تقریبات،عالمی فائر فائٹرز ڈے،سیوریج لائنوں پر کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کو بغیر حفاظتی آلات کے گٹرلائنوں میں اتارنے، سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے منانے اور سینیٹری ورکرز کو کنٹریکٹ سے مستقل کرنے سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،پھول محمد،دوست محمد،عباس احمد،احمد علی،رستم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ یکم مئی کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے منانے پر یونینز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز سینیٹری ورکرز کو مستقل کروایا جائے گا۔4 مئی کو ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں عالمی فائر فائٹرز ڈے مبایا جائے گا۔جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی سینٹری ورکر بغیر حفاظتی آلات کے گٹر لائن میں نہ اتاراجائے۔انہوں نے شکارپور میونسپل کمیٹی کے دو ملازمین کو سکھر میں بیہوشی کی حالت میں علاج معالجے کی سہولت دلوانے پر لاڑکانہ ڈویژن کی کارکردگی پر انکی تعریف کی۔