مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں زرووشورسے جاری

شہر بھر میں بینرز آویزاں،سیاسی و مذہبی رہنمائوں سے ملاقوں کا سلسلہ جاری،کارکنان کی تشہری مہم جاری

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام21اپریل کو شاہراہ قائدین پر ہونے والی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔قومی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر بینرزآویزاں کردیے گئے ہیں۔ رہنماں کا شہر قائد کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمایاں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلسہ جاری ہے۔

علاقائی ذمہ اور کارکنان گلی، محلے تشہیر اورگھرگھر جاکر کمپین چلا رہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی صدر احمدندیم اعوان نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سیغزہ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ عالمی دہشت گردریاست اسرائیل کو کوئی روکنے والا نہیں ۔نام نہادانسانی حقوق کی تنظیموں اورمغرب کا دہرا معیار عیاں ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے کے حوالے سے ان کا جو کردار بنتا ہے وہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

احمدندیم اعوان نے کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے۔ اہل پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اتوار کے روز لاکھوں افراد کا مجمع دنیا کویہ پیغام دئے گا کہ اہل پاکستان فلسطینی عوام کو بھولے نہیں ہیں۔بلکہ وہ آزادی کے حصول تک ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔احمدندیم اعوان نے کراچی کی عوام سے درخواست کی کہ اتوار کو شاہراہ قائدین پر ہونے والیشہدائے غزہ کانفرنس میں فیملی سمیت شرکت کر کے اہل غزہ سے یکجہتی کا پیغام دیں۔اور شہدائے غزہ کے غائبانہ جنازے میں شریک ہوں۔