Live Updates

وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی

صوبے کو مقروض اور برباد کرنیوالے مریم نواز پر تنقید کی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں‘رہنماء (ن) لیگ خیبرپختونخوا

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) مرکزی رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈاپور اور انکے ترجمان ایک فلاپ فلم کے سوا کچھ نہیں۔پختونخوا کو مقروض اور برباد کرنیوالے صرف مریم نواز پر تنقید کی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ گنڈاپور صبح و شام محلے کی ماصیوں کی طرح صرف پنجاب حکومت کو صلواتیں دیتے رہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مرکزی رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خانگنڈاپور اور انکی پارٹی کی گیارہ سالہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے پاس صرف شرارتوں اور سازشوں کے علاوہ کوئی وژن نہیں ،صحت کارڈ نوازشریف حکومت کا کارنامہ ہے پی ٹی آئی نے ہماری نقل کی اور اس میں مال بنایا۔ائیر ایمبولینس پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے، گنڈاپوری حکومت نقل کرے تو تعریف کرینگے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے میٹرو کی نقل کی آج تک بی آر ٹی نہ مکمل ہوئی نہ سنبھل پائی انہوںنے کہا کہ گنڈاپور صاحب! نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو آپکے پاس نہیں ہے۔علی امین صاحب! صوبہ ہزار ارب کا مقروض ہے روٹی مہنگی ہے امن و امان کے مسلے ہیں ادھر کوئی توجہ دینگی انہوںنے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف اپنی نوکری کو‘‘سیف’’کرنے کے چکر میں روز‘‘ان سیف’’بیانات دیتے رہتے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی بدترین کارکردگی پر جلد چارج شیٹ پیش کرینگے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات