چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارکباد

بدھ 17 اپریل 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سینیٹر شیری رحمٰن ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے، سینیٹر شیری رحمٰن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گی۔