بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ داخل

بیشتر مقا مات پر آندھی ،جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش و ژالہ باری گوادر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ،کئی گھروں کو نقصان ،کوسٹل ہائی وے بھی متاثر

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ داخل ، بیشتر مقا مات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش و ژالہ باری جاری، ضلع گوادر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ،کئی گھروں کو نقصان ،کوسٹل ہائی وے بھی متاثر ۔تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشیں برسانے والا سلسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد گوادر میں 94، جیوانی میں84، پسنی میں31،تربت ، پنجگور میں 26، خضدار ، قلات میں 11،اورماڑہ میں8، نوکنڈی میں5، دالبندین میں2،کوئٹہ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

طوفانی بارشوں سے گوادر، پسنی ،اورماڑہ کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ متعدد مکانات بھی گر گئے ساتھ ہی مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیا کے مطابق بدھ کی رات گئے تک گوادر، جیوانی،کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر شدیداور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو گوادر، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر شدیداورموسلادھار بارش کا امکان ہے۔