مشرق وسطی اور پاکستان میں سائبرسالس کا افتتاح کردیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) معروف سائبر سکیورٹی کمپنی اور شمالی امریکہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سائبر کمپنی سائبر سالس نے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں مشرق وسطی اور پاکستان میں اپنے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں کارپوریٹ دنیا اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز ریڈ کارپٹ سے ہوا جس کے بعد میزبان ڈاکٹر مزنہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے چیئر مین عارف حبیب گروپ عارف حبیب سابق گورنر سینٹرل بینک آف پاکستان یاسین انور بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سینئر ڈائریکٹر گلوبل سائبر آپریشنز جوئل ہیگی چیف آپریٹنگ آفیسر ڈیرن ٹیاکے سائبر سالس کے بانی و سی ای او شیر علی بیگ اورتقریب کے مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل کونرڈ ٹربل کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میزبان کی جانب سے مقررین کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے روسٹرم پر مدعو کیاگیا۔ اس موقع پر عارف حبیب اور سراج الدین عزیز نے سائبر سالس کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ اور سرکاری شعبوں میں بڑھتی ہوئی اور فوری ضرورت کو بالآخر پورا کیا جارہا ہے۔جوئل ہیگی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا"بہترین کارکردگی کے لیے مستقل عزم اور جدید ترین سائبر سیکورٹی حل فراہم کرنے کے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے ساتھ سائبر سالس خطے میں تبدیلی کے اثرات مرتب کرنے کے لیے تیار ہے۔

"اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈیرن ٹائکی نے کہا "لوگوں عمل اور ٹیکنالوجی پر پھیلی ہوئی مہارت کے ساتھ سائبر سالس مختلف صنعتوں کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کردہ جامع سائبر سیکورٹی حل پیش کرتا ہے۔ مالیاتی تیل اور گیس صحت کی دیکھ بھال حکومت اور بہت دیگر شعبوں میں مہارت سے اپنی خدمات سرانجام دینے والا سائبر سالس ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے اہم بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے وقف ہے۔

"شیر بیگ نے کہا "چونکہ سائبر خطرات عالمی سطح پر فروغ پا رہے ہیں جس کی وجہ سے آج جتنی مضبوط سائبر سیکورٹی حل کی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی ۔ ہم مشرق وسطی اور پاکستان میں اپنی مہارت اور جدید حل متعارف کرانے پر بہت خوش ہیں جو اداروں کو اعتماد اور لچک کے ساتھ پیچیدہ سائبر سیکیورٹی منظرنامے سے نمٹنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔ ہم اپنے پاکستان سائبر سالس آفس کے افتتاح کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی پرجوش ہیں جس سے روزگار کے زبردست مواقع پیدا ہوں گے اور انتہائی مسابقتی معاوضوں پر تربیت حاصل ہوگی تاکہ ملک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

"امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹربل نے سائبر سالس کو پاکستان میں قدم رکھنے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروبار کے لیے قونصلیٹ کی حمایت پر بات کیا نہوں نے کہا "مضبوط شراکت داری اور روشن خیالات معاشی مواقع پیدا کرتے ہیں۔ سائبر سیلس پاکستان کے متنوع ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ایک امریکی کمپنی کی کراچی آمد خوش آئند امر ہے جو نہ صرف سائبر سیکیورٹی پر کام کر رہی ہے بلکہ مختلف افرادی قوت کے عملے کو ملازمت دے رہی ہییہ وہ چیزیں ہیں جو ہم زیادہ سے زیادہ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں!"