Live Updates

نارووال ، سرکاری گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ،مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، گاڑی کی نشاندہی ،ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 19:41

لاہور/نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سرکاری گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیاجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کی نشاندہی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ۔یہ افسوسناک واقعہ چندووال کے قریب پیش آیا۔بیس سالہ ابو بکر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پروٹوکول سکواڈ میں شامل گاڑی نے مبینہ طور پرموٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ابوبکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے جان بحق ہونے والے ابو بکر کے کزن کی مدعیت میں نا معلوم سرکاری ڈالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے فوراً کاروائی کی ہدایت جاری کی ہے ، وزیراعلی پنجاب نے گاڑی کی نشاندھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے،قانونی کاروائی جاری ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات