بلوچستان حکومت بھی بنے گی ملک میں مہنگائی بھی کم ہوگی ، چنگیز جمالی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:24

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بھی بنے گی ملک میں مہنگائی بھی کم ہوگی صدر زرداری اس طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں مشترکہ اجلاس سے صدر صاحب خطاب کریں گے مجھے بھی مدعو کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے فون پر سینئر صحافی علی مردان جمالی سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ18اپریل کو صدر آصف علی زرداری نے پارلمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں مجھے بھی مدعو کیا ہے پارٹی کی مہربانی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان حکومت جلد بنے گی ایک اور سوال کے جواب میں میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو احساس ہے کہ غریب اس مہنگائی میں کس طرح پھنسے ہوئے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا مسئلہ ہے وہی کنٹرول کریں گے مرکز سے مدد لے سکتے ہیں۔