’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘

ًدفتر خارجہ میں امریکی اور ایرانی سفیروں کی وفد کے ساتھ آمد،پاکستانی حکام سے ملاقاتیں

جمعرات 18 اپریل 2024 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) امریکی اور ایرانی سفیر ایک ہی وقت میں دفتر خارجہ کی عمارت میں پاکستانی حکام سے الگ الگ ملاقاتیںکیں،سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اس دوران ایرانی سفیر بھی وفد کے ہمراہ دفترخارجہ پہنچ گئے ،ذرائع کے مطابق دونوں مخالف ممالک کے سفیروں کی دفتر خارجہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں شیڈول تھیں،امریکی سفیر نے پاک امریکہ تعلقات، آئی ایم ایف، پاکستان کے ساتھ اقتصافی تعاون سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی ،سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات قریشی سے ملاقات کی ،ایرانی سفیر ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے سفیر ایک ہی وقت میں دفتر خارجہ موجود تھے۔