مسافر اور ڈرائیورز رات کے اوقات میں سلائیڈ ایریاز پر سفر سے گریز کریں، ترجمان مہتمم تعمیرات عامہ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ترجمان مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن مظفرآباد نے کہا ہے کہ لو ہار گلی سلائیڈ ایریا دوران بارش ہمیشہ سنک کرتا رہتا ہے ، مظفر آباد بر ارکوٹ روڈ پر ٹریفک بحال رکھنے کیلئے ہمہ وقت مشینری بمعہ آپر یٹر موجود رہتی ہے، مسافر اور ڈرائیورز دوران بارش رات کے اوقات میں اس ایریا سے سفر سے گریز کریں۔

جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سلائیڈ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کو بار بار کلیئر کر کے ٹریفک کو گزارا جاتا ہے۔ محکمہ کی جانب سے مسافروں اور ڈرائیورز کو رات کے اوقات میں سلائیڈ سے سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی کئی بار تا کید کی گئی ہے ، پریس اور سوشل میڈیا پر آگاہ کیا جاتا رہا ہے، اس کے باوجود ڈرائیور اوورلوڈ گاڑیاں رات کے اوقات میں سلائیڈ سے گزارتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز رات کے پچھلے پہر ڈرائیوروں کی جانب سے اوور لوڈ گاڑیوں کو سلائیڈ سے گزارنے کی کوشش میں ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی اور ایک قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔ موسم خشک ہونے پر سلا ئیڈ کو مکمل کلیئر کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مسافروں اور ڈرائیوروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جب تک دوران بارش سلائیڈ مکمل کلیئر نہیں ہو جاتی رات کے اوقات میں اس ایریا سے سفر سے گریز کیا جائے ضلعی انتظامیہ کو خراب موسم کے دوران شام 07:00بجے سے صبح 06:00بجے تک ٹریفک بند رکھنے کیلئے دفعہ 144 کیلئے بھی تحریک پر دی گئی ہے۔