پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

مدعو کئے گئے اعلیٰ ریاستی مہمانوں کی اکثریت نہ آئی،سیاست سے دور رہنے کی وجہ سے چیف جسٹس پاکستان، تینوں سروسز چیف مشترکہ اجلاس میں نہ آئے

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مدعو کئے گئے اعلیٰ ریاستی مہمانوں کی اکثریت نہ آئی،سیاست سے دور رہنے کی وجہ سے چیف جسٹس پاکستان، تینوں سروسز چیف مشترکہ اجلاس میں نہ آئے۔پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، چاروں گورنرز بھی مشترکہ اجلاس میں شامل نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعظم آذاد جموں و کشمیر بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے نہ آئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی تقریر حسب روایت شور و غل کا شکار رہی۔اپوزیشن نے صدر مملکت کی تقریر کے دوران خوب احتجاج، شور شرابا کیا۔تقریر کے دوران پیپلز پارٹی، سنی اتحاد کونسل اراکین کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے جمشید دستی سیٹیاں، باجے بجاتے رہے۔