معیشت کی بحالی کا عمل کا آغاز ہو چکا ،پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہاہے ‘احسن اقبال

جمعرات 18 اپریل 2024 22:02

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کا عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکر گڑھ میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کے دوران کیے وعدوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں،پہلا وعدہ پورا کر دیا۔

مزید پر کام جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 60دن کے اندر یہ وعدہ پورا کیا۔ماضی میں نادرہ کا دفتر کئی مہینے بند رہا۔مگر کسی نمائندہ نے اواز اٹھائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل کا آغاز کیا جا چکا۔ پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکاہے،سعودیہ عرب نے سرمایہ کاری کے اعلی سطحی وفد بھیجاسعودی وفد نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی وکالت کی۔

(جاری ہے)

،نیازی نااہل اور نالائق شخص کی حکومت تھی۔جس نے معیشت تباہ کردی،2028تک ملک کو 2018کی سطح پر لائینگے۔محنت کرکے ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے۔ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے ،ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں ۔ملک میں استحکام اور پالیسیاں کا تسلسل نہیں وہاں ترقی نہیں ہو سکتاملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازش کو عوام ناکام بنائے۔2029میں پاکستان دنیا میں اپنا معاشی اعتبار سے تعارف کروایا،امن استحکام کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل کے لیے معیشت مضبوط کریں گے ۔معیشت مضبوط ہونے سے ملک کا پہیہ چلے گا۔ملک کی ترقی کے لیے ملک کر کام کرنا ہے۔ترقیاتء کام ن لیگ کی اولین ترجیح ہے۔