وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کرتارپور آمد، گندم کا سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا، بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز پر اظہار مسرت
پاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین اورخواتین کا ہاتھ جوڑ کرگرمجوشی سے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال، سروور اور سمادھی کا دورہ وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا گیا،کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ،پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات اور انتظامات کو سراہا وزیر اعلیٰ مریم نوازنے مقدس کنویں، سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی، ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت
جمعرات 18 اپریل 2024 20:15
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گورو گھر حاضری دی اور سنگت کے درشن کئے۔
دلی گوروبند کمیٹی کے سربراہ ریمندر سنگھ بمراہ نے وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا۔ دلجیت سنگھ سرناں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کو بھی سروپا پہنایا گیا اور تحائف دئیے گئے۔ سمادھی میں گرانتھی سربراہ نے دعا سے تقریب کا آغاز کیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔ بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی سکھ جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔ سکھ جتھہ لیڈر نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی کا وزیر اعلیٰ بننا ہم سب کا مان ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مقدس کنویں کا بھی معائنہ کیا اور سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کھانے کے معیار کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے لنگر ہال میں موجود زائرین سے بات چیت کی اور سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سید عاشق حسین کرمانی، ایم این اے انوار الحق، ایم پی اے وسیم بٹ، رانا منان، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری ایگریکلچر،سیکرٹری زراعت، کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.