قائمقام الیکشن کمشنر پنجاب کی زیر صدارت ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
پولنگ ڈے پر پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوان امن و امان برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دیں گے
جمعرات 18 اپریل 2024 20:15
(جاری ہے)
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنر پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل 19اپریل تک مکمل کر دیا جائے گا۔صوبہ پنجاب میں 14حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 41لاکھ 74ہزار 9بیلٹ پیپر ز پرنٹ کئے جا چکے ہیں۔
ضمنی انتخاب کے انعقاد کیلئے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی پلان مرتب کیا جا چکا ہے۔ضمنی انتخابات سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔مذکورہ حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی 4شکایات کا فوری ازالہ کیا جا چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ افسران اپنے متعلقہ اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کر رہے ہیں۔ضمنی انتخابات میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے 663مردانہ 649زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ ڈے پر پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوان امن و امان برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسلحے کے نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے 20اپریل کو فلیگ مارچ کریں گے۔ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21اپریل کو کیا جائے گا۔قائم مقام صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.