ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے خالد مقبول صدیقی اور امین الحق کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے خالد مقبول صدیقی اور امین الحق کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر سیدال خان ناصر کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مثبت تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں صوبہ سندھ اور بلوچستان کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا میں تمام جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں، ملکی مفاد میں سیاسی رواداری کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔