سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد

جمعہ 19 اپریل 2024 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کا پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 گیس کنکشن منقطع کردئے،82 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی عائد،ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کئے ۔بہالپور میں غیر قانونی استعمال پر 2 ، کمپریسر کے استعمال پر7 گیس کنکشن منقطع اور3 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،اسی طرح ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 گیس کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ مزید 2 FIRs بھی درج کی گئیں،ترجمان کیمطابق سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں بھی میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 118 کنکشن منقطع ،46 لاکھ70ہزار کے جرمانے عائد کیے اور 14 FIRs بھی درج کی گئیں،ساہیوال میں بھی ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع، فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع اور 80ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 4لاکھ 60 ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے ،مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع اور 1لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سرگودھا میں بھی گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 25 لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔