صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت

جمعہ 19 اپریل 2024 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعےکو ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی نقصان سے بچالیا۔ صدر نے کہا کہ پوری قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔\932