فیسکو کا کریک ڈاؤن ، مزید32 بجلی چور پکڑ لئے،16 لاکھ جرمانہ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں مزید32 بجلی چور پکڑ لئے اور انہیں 45ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 16 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ بجلی چوری پر کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ222روزکے دوران فیسکو ریجن سے 396بجلی چور پکڑے گئے جنہیں مجموعی طورپرایک کروڑ72لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور77کروڑ31لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7327بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 6065بجلی چور وں کو گرفتار کر کے 55کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1746بجلی چوروں کو42لاکھ سے89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ91لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوسیکنڈسرکل سے1281بجلی چوروں کو30لاکھ94ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد جرمانہ،فیسکوجھنگ سرکل سے 844بجلی چوروں کو25لاکھ8ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ،فیسکوسرگودھا سرکل سے1082بجلی چوروں کو21لاکھ83ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ،فیسکومیانوالی سے 1912بجلی چوروں کو39لاکھ47ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ69لاکھ سے زائد جرمانہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے 531بجلی چوروں کو12لاکھ62ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ35لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔