مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا

جمعیت علمائے اسلام کی صدف احسان ممبر نہیں ،ان کا حلف اٹھایا گیا ہے، یہ افسوس کی بات ہے، نور عالم خان

جمعہ 19 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر قانونی کام اسپیکر نے کردیا ، جمعیت علمائے اسلام کی صدف احسان ممبر نہیں مگر ان کا حلف اٹھایا گیا ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پشاور ہائی کورٹ کے 2 اپریل کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے صدف احسان کو رکن قومی اسمبلی کے طور پر بحال کیا تھا۔