طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کمانڈر چمن سکاوٹس

جمعہ 19 اپریل 2024 17:51

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) کمانڈر چمن سکاوٹس برگیڈ برگیڈئیر عمر نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،ایف سی، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ چمن میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ ہزاروں کچے کمرے ،دیواریں گرے ہیں وہی 7 افراد شہید اور پانچ زخمی ہوئے ۔

بارشوں سے متاثر گاوں کلی حاجی زقوم میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان نارتھ چمن سکاوٹس برگیڈ نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد کا علاج معالجہ اور ان میں مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔ کیمپ کا کمانڈر چمن سکاوٹس برگیڈیر عمر اور سی او گیارہ پنجاب نے دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی اور پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔

اس دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا چھ سو سے زیادہ مرد، خواتین اور بچوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ڈاکٹروں کے مطابق کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ خواتین میں زیادہ تر ڈپریشن اور انزائیٹی میں مبتلا ہیں جبکہ بچے غذائی قلت جسے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ کمانڈر چمن سکاوٹس برگیڈ برگیڈئیر عمر نے علاقے کے عوام اور مشران سے سے بات چیت میں کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،ایف سی پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخیر وحضرا ت آگے آئیں اور اس مشکل وقت میں اپنے ہم وطن مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرکے انہیں اس مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا قدرتی آفت سے متاثرہ بعض افراد انتہائی مشکل میں ہیں انکے پاس جہاں اب سر چھپانے کیلئے چھت نہیں ہے وہاں انہیں بھوک اور پینے کیلئے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔