بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مقابلے میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سندھ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے۔پاک - جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ۔