ایم پی اے خرم کریم سومرو سات کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پیور بلاک اسکیم کا افتتاح کردیا

جمعہ 19 اپریل 2024 19:06

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خرم کریم سومرو اور سابق ایم پی اے عبدالکریم سومرو نے گاؤں اللہ یار ترک میں سات کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پیور بلاک اسکیم کا افتتاح کردیا ۔ مزکورہ اسکیم سے گاں اللہ یار ترک کی متعدد گلیوں کو پختہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ایم پی اے خرم کریم سومرو۔ سابق ایم پی اے عبدالکریم سومرو ۔ غلام مصطفی ترک۔ شاہ نواز ترک۔ عبدالحفیظ ترک۔ جمیل احمد ترک۔ مختیار ترک۔ ولی محمد ترک۔خان محمد ترک۔ ڈاکٹر میر حسن ترک۔ڈاکٹر پرویز ترک ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام سے دیہی علاقوں کی گلیوں کو پختہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جوکہ آج پورا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت صدر آصف علی زرداری ۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ۔ ادی فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ جلد حلقہ پی ایس 67 کے دیگر دیہاتوں میں بھی پیور بلاک اسکیموں سمیت تعلیم ۔ صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انتخابات میں تحصیل بلڑی شاہ کریم کی عوام نے ثابت کردیا کہ بلڑی شاہ کریم پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا ۔ قلعہ ہے اور ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ رہے گا