جس بار کی جتنی ممبر شپ ہے ان کو ان کی ممبران کی تعداد سے فنڈ ملے گا،رانا مشہود احمد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پشاور بار ایسوسی ایشن کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی وزیراعظم کے چیئرمین یوتھ ٹیلنٹ رانا مشہود احمدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس بار کی جتنی ممبر شپ ہے ان کو ان کی ممبران کی تعداد سے فنڈ ملے گا۔ اس بار 80 کروڑ روپے بار ایسوسی ایشن کو دینگے۔اعظم نذیر اعظم تارڑ مصروفیات کے باعث نہیں آسکے۔

خواتین کو نمائندگی دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ یوتھ پروگرامز میں بھی خواتین کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ایک ہی ویژن ہے کہ عوام کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے لئے 1 کروڑ کا اعلان کرتا ہی, یہ آغاز ہی,پاکستان میں بیرونی ڈیلیگیشن آرہی ہے سعودی عرب کا وفد ابھی آیا تھا۔

(جاری ہے)

بیرونی وفود کے آنے سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع آئے گی رانا مشہودنے کہا کہ آج کے جو حالات ہے اس کو وکلا بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

پاکستان میں رول آف لا کے لئے وکلا کو حکومت کو سپورٹ کرنا ہوگا۔وکلا کے مطالبات ہے ان کو پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گے۔ ڈیجیٹل لائبریری کا جو مطالبہ ہے ان پر سنجیدگی سے غور ہوگا اور یہ لائبریری بنا کردینگے۔ یہ صوبہ دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثر ہوا, اس صوبے کے وکلا کو سلام پیش کرتا ہوں کہ یہ رول آف لا کے لئے آواز اٹھاتے ہیں۔ صوبے کے جتنے بار ایسوسی ایشن ہے وہ خیبرپختونخوا بار کونسل کو تفصیلات دیں ہم ان کو گرانٹ پہنچائے گے۔