افغانستان کی معیشت سنگین پستی اور مشکلات کا شکار

،افغانستان میں نصف سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ،افغانستان میں بیروزگاری سنگین حد تک بڑھ گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) افغانستان کی معیشت سنگین پستی اور مشکلات کا شکار، افغانستان میں نصف سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ،افغانستان میں بیروزگاری سنگین حد تک بڑھ گئی ، پاکستان کی افغانستان سے اشیائ خوردونوش کی برآمدات میں بھی 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں افغانستان میں مہنگائی 10.2 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، افغانستان کی معیشت کا ایک اہم حصہ کوئلے کی برآمدات پر منحصر ہے لیکن 2024 میں اب تک کوئلے کی برآمدات میں بھی 87 فیصد کی کمی واقع ہوچکی ہے، جنوری 2023 میں افغانستان میں 600 ملین ڈالر کی درآمدات کی جارہی تھیں جو کہ جنوری 2024 میں 830 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، افغانستان کو برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث 3.5 بلین ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، خطے کے تمام ممالک کیساتھ طالبان کے کشیدہ تعلقات کے باعث افغان معیشت بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، خصوصاً پاکستان، انڈیا، ازبکستان، ایران، روس اور چائنہ کے ساتھ مسائل طالبان رجیم کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، طالبان نیشنل سٹیٹسٹکس اینڈ انفارمیشن اتھارٹی کے مطابق فروری تا مارچ 2024 کے دوران افغانستان کی برآمدات میں 32.9 ملین ڈالر کی کمی آئی، افغانستان کی درآمدات میں بھی 99.2 ملین ڈالر کی پریشان کن کمی ریکارڈ کی گئی، ماہر اقتصادیات ازرخش حافظی کے مطابقپاکستان کا افغانستان سے کوئلہ برآمد نہ کرنا گرتی ہوئی معیشت کی ایک بڑی وجہ ہے، افغانستان کے راستے وسطی ایشیا سے درآمدات میں پاکستان کی عدم دلچسپی کے باعث افغانستان کی آمدنی کو شدید نقصان پہنچا ہے، افغانستان اکنامک مانیٹر رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں افغان کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5.4 فیصد، یورو کے مقابلے 5.0 فیصد، چینی یوآن کے مقابلے 13 فیصد، بھارتی روپے کے مقابلے 5.2 فیصد اور پاکستانی روپے کے مقابلے 6.3 فیصد گر چکی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2023 میں عمومی طور پر پاکستان کی افغانستان سے برآمد میں 76 فیصد کی کمی واقع ہوئی، افغانستان میں بجلی کی کمی بھی سنگین حد تک پہنچ رہی ہے جسکی وجہ ازبکستان سے بجلی کی درآمد میں 50 فیصد کمی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں بھی شدید کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ سرحدی تنازعات ہیں، افغانستان کی تباہ کن معیشت کی بڑی وجہ طالبان کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی ہے، افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آتے ہی خطے میں دہشتگردی میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے، ماہرین کے مطابق طالبان رجیم عوام کی بہتری کے بجائے ISIS-K اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کی پشت پناہی اور خطے میں دہشتگردی پھیلانے میں ملکی وسائل کا استعمال کررہی ہے، ماسکو میں دہشتگرد حملے کی زمہ دار ISIS-K تنظیم بھی افغانستان میں تیار ہوئی،دنیا بھر سے حاصل ہونے والی مالی امداد بھی طالبان کی جانب سے دہشتگردی کے فروغ میں خرچ کی جارہی ہے، ،