وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کا وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاہ پور کو خط

غ*بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی سے ملاقات کاوقت مانگ لیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:25

< اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاہ پور کو خط لکھا کہ وفاقی وزیر نے بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی سے ملاقات کاوقت مانگ لیا۔ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے صورتحال میں بہتری لانے پرغورکیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں بجلی چوری روکنے کے لیے پولیس کی مدد فراہم کی جائے۔پولیس کی مدد سیخیبر پختون خواہ میں بجلی چوری کیخلاف مہم کا کامیاب بنایاجاسکتا ہے۔پولیس کے تعاون کے لیے آپ سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتا ہوں۔کے پی میں آپریٹ کرنے والی پیسکو اورٹیسکو خراب کارکردگی والی ڈسکوز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے لیے پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

وزارت پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی چوری روکنے،نقصانات کم اور ریکوریز میں بہتری کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔مہم کی کامیابی کا دآرومدار صوبائی حکومتوں کے تعاون پر منحصر ہے۔نقصانات نے پاور سیکٹر کی پائیداری پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔ٹیسکو کیزیر انتظام علاقوں میں کمزورحکومتی عمل داری کا چلینج درپیش ہے۔

ممکنہ حل میں ٹیسکو کیعلاقوں میں ریکوری کے لییصوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے،دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاورسپلائی کا بیڑا اٹھالے۔ 19-04-24/--358 #h# +8فروری کے انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی بی این پی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے ، سردار اختر مینگل ۵ہمارا مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں بلکہ ظالم قوتوں کے در پردہ کارندوں سے ہے ، وڈھ میں انتخابی جلسہ سے خطاب #/h# ․'خضدار (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے کچھ ادارے چاہتے ہیں کہ بلوچستان بلوچ عوام اور بلوچستان میں جاری مظالم کے خلاف بات کرنے والے اسمبلی میں نہ پہنچیں بلکہ ان کے مقابلے میں گونگے بہرے اور اندھے اسمبلی میں پہنچ کر جی حضوری کریں،ہمارا مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں بلکہ ظالم قوتوں کے در پردہ کارندوں سے ہے ہم حق پر ہیں اور حق پر کھڑے ہیں گے میرے اباواجداد میر نور الدین مینگل سے لیکر سردار عطاء اللہ مینگل تک پہلے انگریزوں کے خلاف جہاد کی اب ہم سب انگریزوں کے غلاموں کے خلاف جہاد میں ہیں 21 اپریل کے ضمنی انتخابات میں ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہون نے سرداری شہر وڈھ میں بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا قمر الدین سابق سینیٹر مولانا فیض محمد حلقہ پی بی 20 خضدار تھری سے بی این پی اور جے یو آئی کے نامزد امیدوار میر جہانزیب مینگل سابق ایم پی اے میر اختر حسین لانگو،سابق ایم پی اے حاجی احمد نواز بلوچ،مولانا عنایت اللہ رودینی،ریٹائرڈ جسٹس عبدالقادر مینگل،میر زبرین یونس عزیز زہری،حاجی عبدالغفور بارانزئی،آغا سلطان ابراہیم خان احمد زئی،حاجی شبیر احمد مینگل،مولانا عبدالواحد،مولانا عبدالغفار،عبدالنبی بلوچ،حافظ حسین احمد،رحمت اللہ مینگل،حافظ جمیل ابرار،مجاہد عمرانی مولانا عبدالصبور مینگل،اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پربی این پی کے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ، سابق ایم این اے میر عبدالروف مینگل،سمیت بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و علاقائی قائدین بھی موجود تھے جلسہ عام سے سردارا اختر جان مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ سیاسی قوتوں سے نہیں اگر سیاسی قوتوں سے ہوتی تو ہم انہیں سیاسی انداز میں جواب دیتے ہمارا مقابلہ کچے کے ڈاکووں سے نہیں بلکہ پکے کے ڈاکووں سے ہے کیونکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کچے کے ڈاکووں کو کس نے نامزد کیا ہے عوام یہ جان لیں کہ ہم حق اور سچ پر ہیں ہم باطل قوتوں کے خلاف میدان میں اترے ہیں ہمارے حق اور سچ ہونے اور باطل قوتوں کی باطل ہونے پر اگر کسی کو شق ہے تو وہ توتک کے اجتماعی قبروں کے ورثاء خضدار کے بیوہ تیم بچوں اور وڈھ کے مظلوم عوام سے پوچھیں کیونکہ سالوں سے ان لوگوں نے مظالم برداشت کئے مگر ظالم کے آگے سرنگو نہیں ہوئے اس ملک میں ووٹ چوری کرنے کے واقعات کی تاریخ بہت پرانی ہے آٹھ فروری کو ووٹ چوری کی نئی تاریخیں رقم کی گئیں اب ضمنی انتخابات میں بھی چور ووٹ چوری کرنے کے لئے منظم ہو گئے ہیں مگر ہم اپنی ووٹوں کی حفاظت کرنے کے لئے حکمت عملی طے کی ہے اس بار چوروں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے دینگے بد قسمتی کی انتہاء یہ ہے کہ کچھ قوتیں ایسے لوگوں کو اسمبلی پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو گونگے،بہرے اور اندھے ہیں وڈھ میں تو مزید انتہاء یہ کردی گئی ہے کہ یہاں ایسے غیر سیاسی امیدوار لانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ مزید مظالم ڈھائے سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا ضمنی انتخابات میں پولینگ سے پہلے دھاندلی شروع کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ ہمارے مخالف امیدوار کے کہنے پر حلقہ پی بی 20 خضدار تھری میں جانبدار عملہ تعینات کیا ہے نتائج تبدیل کرنے کے لئے یہ تعیناتیاں کی گئیں ہیں میں ضلعی انتظایہ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کرنے سے اجتناب کریں اور عوام کی فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز آجائے بصورت دیگر سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہماری تاریخ بے مثال ہے تاریخ گواہ ہے کہ میر نور الدین مینگل سے لیکر سردار عطاء اللہ مینگل تک ہمارے اباواجداد نے انگریز کا مقابلہ کیا اور اب بھی ہم انگریزوں کے غلاموں کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں 21 تاریخ کو میر جہانذیب مینگل کی جیت کا دن ہو گا انہوں نے کہا کہ جہاں حکومتیں و ریاستیں ہوتی ہے وہاں عوام کی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے یہاں بلوچستان میں ریاست کو عوامی ضروریات سے کوئی سروکار نہیں زمیندار بجلی کے لئے پریشان،عوام امن کے لئے پریشان زمینداروں کو بجلی مہیاء کرنے اور عوا م کو امن دینے کے بجائے ریاست امن دشمنوں کا ساتھ دے رہی ہے یہ مثال دنیا میں صرف پاکستان میں ہی مل سکتی ہے جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکز ی رہنماء سابق ایم این اے مولانا قمر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور بی این پی کا اتحاد تاریخی ہے جس کی بنیاد مولانا محمود اور سردار عطاء اللہ مینگل نے رکھی ضمنی انتخابات میں ہم ایک ہے اور ہم سب کا مشترکہ امیدوار میر جہانذیب مینگل ہے جس کا انتخابی نشان کلہاڑا ہے مولانا قمر الدین نے کہا کہ سننے میں یہ بات آ رہی ہے کہ کچھ عناصر حلقہ پی بی 20 خضدار تھری کے نتائج میں تبدیلی لانے کے لئے پولینگ اسٹاف میں ایسے لوگ لائے ہیں جن کا تعلق مخالف فریق سے ہیں اگر ایسا ہے تو یہ نا انصافی ہو گی قبل ازیں کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے ضلعی انتظامیہ اس طرح کے جانبدارانہ فیصلے کو واپس کر لیکر پورے حلقہ میں غیر جانبدار عملہ تعینا ت کرے تاکہ کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو جائے جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کے دن عوام جمعیت علماء اسلام اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار میر جہانذیب مینگل کی کامیابی کے لئے گھروں سے نکل کر ووٹ دیں آج کے جلسہ میں جمعیت اور بی این پی کے کارکنان کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت پولینگ سے قبل ہماری جیت کی نوید دے رہی ہے جمعیت اور بی این پی دونوں بلوچستان کے مظلوم عوام کی جماعتیں ہیں ہم نے سینٹ میں بلوچستان کے حق نمائندگی ادا کی بلوچستان پر ہونے والے مظالم پر ہم نے کھل کر گفتگو کی احتجاج کی اور پوری دنیا کو بلوچستان کی جانب متوجہ کیا جلسہ عام میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔