بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام میں میرپورخاص ہائی کورٹ بار سمیت لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد کی ڈسرکٹ بار ایسوسئیشنز کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر علی حسن چانڈیو اور جنرل سیکریٹری عزیز لغاری سمیت تمام نومنتخب امیدواروں ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر نوید احمد شاہ اور جنرل سیکریٹری سندر خان سمیت تمام امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب صدر حبیب اللہ غوری اور جنرل سیکریٹری کامران گورڑ ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسئیشن شہید بینظیر آباد کے صدر علی رضا چنہ اور جنرل سیکریٹری نعیم منگی سمیت تمام نومنتخب امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم سندھ کو بار کے انتخابات میں نمایاں کارکردگی پر شاباشی کی امید ہے۔ نومنتخب عہدیداران وکلا برادری کے مسائل کے حل وبہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یقین ہے، نومنتخب عہدیداران کی زیرِ قیادت وکلا برادری ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری استحکام کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔لاول بھٹو زرداری نے پی ایل ایف سندھ عہدیداران اور ممبران کو شاباش بھی دی۔