چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے انصاف ہائوس نرسری سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے انصاف ہائوس نرسری سے مزار قائد تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اتوار کوانصاف ہاوس نرسری سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ۔جس کی قیادت مرکزی رہنماشیرافضل مروت سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے کی۔اس موقع پرخواتین بچوں سمیت ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی نرسری شہید ملت اور نیو ایم اے جناح روڑ سے ہوتی ہوئی بانی پاکستان کے مزار پہنچی۔

(جاری ہے)

شرکا ریلی سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر جس طرح کراچی کے عوام نکلے۔ہم امید کرتے ہیں بانی پی ٹی کی رہائی کے لیے ہونے والے 28مئی کے جلسے کے لیے بھی عوام بھرپور نکلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری نا ہوتا تو آج جو حکمران اقتدار میں ہیں وہ نا ہوتے۔ شیر افضل مروت نے بلاول بھٹو زرداری سے پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سے قبل نرسری کے مقام پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جن سے پی ٹی ائی قیادت نے مذاکرات کے بعد ریلی نکالی۔