ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کلی اور سیمنٹ کے شعبے میں جزوی طور پر لاگو کیا جا رہا ہے، حکام

پیر 22 اپریل 2024 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کلی اور سیمنٹ کے شعبے میں جزوی طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت پاکستان جامع ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے سمگلنگ اور ٹیکس چوری کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تمباکو، کھاد اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کلی اور سیمنٹ کے شعبے میں جزوی طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کا مقصد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو ناکام بنانا، محصولات میں اضافہ، شفافیت کو بڑھانا اور منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اس سسٹم کا نفاذ سروس فراہم کرنے والے اداروں، صنعت اور حکومت پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے۔اس سسٹم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی طرف سے سپورٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے شفافیت قائم کی جائے جس سے مزید سرمایہ کاری کی رغبت بڑھے گی ۔اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی کوشش ریگولیٹری سالمیت کو یقینی بنائے گی جو معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔