Live Updates

عام انتخابات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو رزلٹ ضمنی الیکشن سے مختلف نہ ہوتا

8 فروری کو پک اینڈ چوز اور نوازشریف کا راستہ روکنے کی کوشش میں الیکشن نتائج سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اپریل 2024 18:25

عام انتخابات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو رزلٹ ضمنی الیکشن سے مختلف نہ ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اپریل 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو رزلٹ ضمنی الیکشن سے مختلف نہ ہوتا۔ انہوں ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 8 فروری کو پک اینڈ چوز نہ ہوتا نوازشریف کا راستہ روکنے کی کوشش میں الیکشن نتائج سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جاتی تو جنرل الیکشن کے رزلٹ بھی ضمنی الیکشن کے رزلٹ سے مختلف نہ ہوتے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی عوام نے ثابت کیا ہے ان کو انتشار ، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے اورجو سیاسی جماعت کام کرے عوام اس کو ووٹ دیتے ہیں، کہا گیا ضمنی انتخابات حکومتیں جیت جاتی ہیں جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے، 21 اپریل کے نتائج پر یہ کہنا کہ حکومتیں جیت جاتی ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوعظمیٰ بخاری نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت میں ضمنی الیکشن (ن)لیگ ہاری تھی،مریم نواز کی ڈیڑھ دو ماہ کی حکومت میں عوام نے کام کرتے دیکھا تو عوام کا ضمنی انتخابات میں واضح فیصلہ سنایا ۔انہوں نے کہا کہ بزدار ماڈل نے اس صوبے کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے،مریم نواز کی یہ حکومت تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اپنی دو ماہ کی حکومت کے بعد ضمنی الیکشن ہار جائے تو وہ مقبولیت کا پیمانا نہیں ہوتا،رونا پارٹی حکومت میں تھے تب بھی روتے تھے آج حکومت سے باہر ہیں تب بھی روتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف ہوں یا وزیر اعلی مریم نواز ہوں پنجاب کی عوام کے لئے کام کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فساد پارٹی سازشیں کرنے سے باز نہیں آرہیں، شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات