انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 23 اپریل 2024 17:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش ملزمان گرفتار، منشیات برآمد، جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب حمید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے1کلو 200 گرام چرس برآمد، جبکہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم وحید احمدکو گرفتار کر لیا، ملزم سے شراب برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج، منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنے کی خصوصی مہم میں جہلم پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد موجود معاشرے کے ناسوروں کی اطلاع پولیس کو دیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ