بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

کسی بھی شخص کو بجلی چوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کمشنر سید محمد سجاد حیدر

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 24 اپریل 2024 17:57

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2024ء ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت  بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے قائم ڈویژنل انفورسمنٹ کمیٹی کا ایک اجلاس آج کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ  بجلی کی چوری کی روک تھام  اور بل جمع نہ کرانے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کی  جانب سے جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائن  کے تحت کاروائی کی جائے  کسی بھی شخص کو  بجلی چوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی  انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران عام  غریب اور بل پلانے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ پہنچے جبکہ زیادہ بلوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ  بل قسطوں میں جمع کرانے کے لئے بل پلانے والوں کو سہولت دی جائے  تاکہ وہ آسانی سے اپنے بل جمع کراوکر  کاروائی سے بچ سکیں  کمشنر نے حیسکو اور سیپکو کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے  جبکہ تینوں اضلاع میں بجلی کی چوری کی روک  تھام کے لئے کی گئی کاروایوں کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کمشنر آفیس کو ارسال کی جائے   اس کے علاوہ  آئندہ منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈفالٹرز، رکوری اور کیسز کے متعلق  بھی رپورٹ پیش کی جائے  کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا  کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے بنائی گئی  کمیٹیوں کو مزید فعال بناکر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں  اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ایس ای حیسکو فرمان علی  اور ایس ای سیپکو ظہور احمد نے بتایا کہ  بجلی کی چوری کی روک تھام اور کنڈا سسٹم  ختم کرانے کے لئے روزانہ کاروائیاں جاری ہیں  انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی گائڈ لائن کے تحت  بجلی کے بلوں کی درستگی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں بھی منعقد کی جارہی ہیں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر،ایڈیشنل کمشنر ٹو احمد علی سومرو، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد دلشاد احمد عمرانی کے علاوہ  تینوں اضلاع کے ڈی ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :