ٰسندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 29ویں برسی آج بروز جمعرات منائی جائیگی

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 29ویں برسی آج بروز جمعرات منائی جارہی ہے۔ برسی کے سلسلے میں سندھ بھر سے قافلوں کا سن میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی قیادت میں بدھ کی شب دریا والے بنگلے سے سائیں جی ایم سید کے مزار تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔

ایس یو پی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ، ایس یو پی کے صدر سید زین شاہ پارٹی کے مرکزی قائدین کے ہمراہ سائیں جی ایم سید کے مزار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس موقع پر سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ سائیں جی ایم سید سیاسی اخلاقیات، کردار، جرئت اور ثابت قدمی کا نام ہے سائیں جی ایم سید امن و محبت کی پرچار کرنے والے سندھ کے سچے عاشق تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائیں جی ایم سید نے سندھ اور سندھی قوم کے حقوق کی خاطر اپنی زندگی کا بڑا حصہ جیل اور نظر بندی میں گزارا اور آخری دن تک اپنے مقصد پر قائم رہے ۔ سائیں جی ایم سید نے سندھی قوم کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ہم نے ان کا کام آج بھی جاری رکھا ہوا ہے، ہم سندھ کے وجود اور سندھ کے وسائل کی ملکیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، سید زین شاہ نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے عوام کی مفادات کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

سندھ کے عوام کو ہماری جہدوجہد کے ذریعے ان کے حقوق ملیں گے، ہم ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں برابری ہو، حقیقی فیڈریشن ہو، قوموں کی وحدت اور اختیار ہو، اور یہ قومیں اپنے وسائل پر خود اختیار ہوں، ایوانوں میں برابری ہو، سائیں جی ایم سید کی محبت اور سیاست کا مرکز سندھ تھا۔

متعلقہ عنوان :